پاکستان کثیرالملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ کی میزبانی کے لیے تیار

پاکستان کثیرالملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کی میزبانی کے لیے تیار، انڈس شیلڈ ٹو کا آغاز پاک فضائیہ کی آپریشنل ائیربیس پر ہو گا۔ذرائع کے مطابق انڈس شیلڈ مشقیں 2 ہفتوں پر محیط ہوں گی، جبکہ انڈس شیلڈ ٹو میں میزبان پاک فضائیہ کے ساتھ چین، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی فضائی افواج شرکت کریں گی۔ذرائع نے بتایا کہ 25 ممالک انڈس شیلڈ ٹو میں بطور مبصر شریک ہوں گے.پاک فضائیہ کے جے ٹین سی، جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری اور ایف سکسٹینز مشقوں میں شامل ہوں گے، جبکہ سعودی شاہی فضائیہ کے 6 ٹارنیڈو لڑاکا طیارے مشقوں میں حصہ لینے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن