دنیا کے مظلوم ترین انسانوں کی لہو رنگ سرزمین غزہ سے میڈیکل کے 27 فلسطینی طلبا کا پہلا بیچ پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔اتوار کو قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیز کے مطابق سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے 27 فلسطینی طلبا کے پہلے بیچ کو آج قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور روانہ کرنے میں سہولت فراہم کی۔پاکستان کے لیے روانہ ہونے والا گروپ جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے کُل 192 فلسطینی طلبا کے پہلے بیچ کا حصہ ہے جو پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل ہیلتھ کی تعلیم جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ان تمام طلبا کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگراموں پر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
جنگ زدہ غزہ سے میڈیکل کے طلبہ کی پہلی کھیپ اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان روانہ
Oct 13, 2024 | 16:57