برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس پر پابندی ختم کر دی

Oct 13, 2024 | 17:11

ویب ڈیسک

برازیل کی سپریم کورٹ نے ایلون مسک کے سوشل نیٹ ورک ایکس ( ٹویٹر ) پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایکس کو جسے ایک ماہ سے زائد عرصے سے غلط معلومات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ اب اس پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں. ایکس نے عدالتی احکامات کی ایک سیریز کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر لاکھوں ڈالرز جرمانے ادا کر دیے ہیں۔عدالت نے برازیل کے کمیونیکیشن ریگولیٹر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا. تاکہ اس پلیٹ فارم کو جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اس کے لاکھوں برازیلی صارفین کے لیے دوبارہ قابل رسائی بنایا جائے۔دوسری جانب ایلون مسک نے ابھی تک جج کے اس فیصلے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں