وزیراعظم شہباز شریف کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف انتظامات کا جائزہ لینے خود جناح کنونشن سینٹر پہنچے جہاں انہیں وزارت خارجہ کے حکام اور چیئرمین سی ڈی اے نے بریفنگ دی۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے. اجلاس میں 12 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان،کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ دو روزہ اجلاس میں 12 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں چین ، روس ، بیلاروس، قازقستان ،کرغزستان ، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شامل ہیں۔
ایران کے اول نائب صدر جبکہ بھارتی وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔اسکے علاوہ منگولیا کے وزیراعظم اور ترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے چیئرمین بھی شرکت کرینگے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں معیشت ، تجارت ، سماجی وثقافتی تعلقات اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی اور تعاون کے فروغ اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔اس کے علاوہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد کے کنونشن سنٹرمیں ہوگا۔

علاوہ ازیں ایران کے اول نائب صدر جبکہ بھارتی وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن