”ملتان ڈرائی پورٹ سکینڈل“ سابق چیئرمین ایف بی آر کے ایک کروڑ روپے رشوت لینے کا انکشاف

ملتان (جنرل رپورٹر) ملتان ڈرائی پورٹ سے اربوں کے ڈیزل سمگلنگ کے سکینڈل میں کسٹم انٹیلی جنس کی ایف آئی آر رکوانے کے لئے سابق چیئرمین ایف بی آر احمد وقار کے ایک کروڑ روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ملزموں کو ریلیف دینے کے لئے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب چودھری عبدالمجید نے بھی کسٹم انٹیلی جنس حکام پر دبا¶ بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں پٹرول کمپنیوں اور سابق چیئرمین ایف آر میں ڈیل ایک ممبر کسٹم نے کرائی تھی جبکہ کامران لبریکنٹس کا مالک میاں رشید ایڈیشنل آئی جی کا رشتہ دار ہے۔

ای پیپر دی نیشن