آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ بتدریج ختم ہو رہا ہے جبکہ ملک کےدیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، رحیم یارخان، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور زیریں سندھ میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش سید پور میں انسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ہنزہ اور ایبٹ آباد میں آٹھ گوپس  سات، لاہور اور سیالکوٹ میں چھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ  روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن