بجلی کی پیداواراور طلب برابر ہوگئی، شارٹ فال ختم ہونے کے باوجود متعدد علاقوں میں کئی کئی گھنٹے  بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

Sep 13, 2010 | 06:38

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کے بیان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار اور طلب بارہ ہزار ایک سو باسٹھ میگاواٹ ہوگئی ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو چھ سوساٹھ میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گی اہے کہ ملک میں آبی ذرائع سے چھ ہزار پانچ سو اٹھانوے میگاواٹ اور تھرمل سے ایک ہزار سات سو چھیانوے میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے تین ہزار سات سو سولہ میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ رینٹل پاورپلانٹس سے بجلی کی پیداوار دس میگاواٹ کم ہونے سے باون میگاواٹ ہوگئی۔ بجلی کی طلب اور رسد برابر ہونے پر وزارت پانی وبجلی نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ تو کیا ہے لیکن اکثر گرڈ سٹیشنزمیں خرابی کے باعث اب بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں دس دس گھنٹے بجلی کی بندش کی اطلاعات  ہیں۔
مزیدخبریں