اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید قرضہ فراہم کرنے کیلئے شرط عائد کی ہے کہ بجلی کی قمیت میں اضافہ کیا جائے اوربجلی کی قیمتوں کا نیا ٹیرف جاری کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق انرجی سیکٹر پہلے ہی دوسو ارب روپے کا نادہندہ ہے اور ان رقوم کی ادائیگی کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہا، اس لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور نیا ٹیرف جاری کرنے کا فیصلہ رواں ماہ میں ہی کردیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین سمیت صنعتی، کمرشل اور زرعی صارفین متاثر ہونگے۔