میکسیکو میں آزادی کی  دو سوویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

Sep 13, 2010 | 08:02

سفیر یاؤ جنگ
پندرہ سمتبرکو سالگرہ کے موقع پر ایک بڑی پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملکی ثقافت اور تاریخ کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے ۔ دارالحکومت میکسیکو میں اس پریڈ کی ریہرسل جاری ہے جس میں سات ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں ۔ خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی پریڈ کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔ پریڈ کے لیے رنگ برنگے  کپڑوں میں ملبوس شرکاء آزادی کی دو سویں سالگرہ کی  تقریب کو یادگار بنانے کے لیے پرعزم دیکھائی دیتے ہیں اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
مزیدخبریں