بیلجیم کی کم کلسٹر نے مسلسل دوسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس کا وومن سنگلز ٹائٹل جیت لیا ، مینز ایونٹ کا فائنل آج نووک یوکووچ اور رافیل نڈال کے درمیان ہوگا۔

Sep 13, 2010 | 08:32

سفیر یاؤ جنگ
ستائیس سالہ سیکنڈ سیڈڈ کم کلسٹر  نے یو اس اوپن کےخواتین کے فائنل میں روسی حریف ویرا ووناریوا کو چھ دو اور چھ ایک کے سکور سے  شکست  دی۔ فائنل مقابلہ انسٹھ منٹ تک جاری رہا ۔ اس میچ کو ٹینس کی تاریخ کا سب سے کم ترین دورانیے کا فائنل میچ قرار دیا جا رہا ہے ۔ بیلجیم سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار کم کلسٹر اب تک تین مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت چکی ہیں ۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیزن کے آغاز پر ہی ان کی نظر یو ایس اوپن کے ٹائٹل پر تھی اور وہ اس کے کامیاب دفاع پر بہت  خوش ہیں ۔ دوسری جانب مردوں کےسنگلز کا فائنل سربیا کے نووک یوکووچ اور عالمی  نمبر ایک رافیل نڈال کے درمیان کھیلا آج کھیلا جائے گا۔  یوکووچ  نے سیمی فائنل میں روجر فیڈرر کو شکست دی تھی۔
مزیدخبریں