علیحدگی پسندوں نے کاکیشیا کی انسداد دہشت گردی پولیس کے سربراہ گاپل گاڈزیوف کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا جبکہ تین روز قبل اسی علاقے میں ہونیوالے بم دھماکے میں سولہ افراد مارے گئے تھے ۔ روسی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز کے سپیشل کمانڈوز نے علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا ۔ حکام نے میڈیا کو بتایا سکیورٹی حکام نے بم دھماکے اور پولیس افسر کی ہلاکت کے بعد علیحدگی پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ واضح رہے روس کے علاقے داغستان میں کئی اسلامی علیحدگی پسند گروپس سرگرم ہیں ۔