مزاح پرمبنی کتابیں بیلجیئم کی ثقافت کا حصہ ہیں اور ان کتابوں کے کردار عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ دارلحکومت برسلزمیں دیو ہیکل غباروں سے بنے ننجاٹرٹل ، سمرفس اوربیٹی بُوپ سمیت دنیا کےمشہورترین مزاحیہ کرداروں نے سڑکوں پرمارچ کیا۔ غباروں سے بنے کرداروں کوآپریٹ کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں سین ڈیاگواور امریکہ سمیت کئی دوسرے ممالک سے یہاں پہنچی تھیں۔ کثیرالمنزلہ عمارتوں کوچھوتے ان دلچسپ کرداروں کو ڈوریوں کی مدد سے سڑکوں پرگھمایا گیا۔ اس موقع پربچوں کی خوشی دیدنی تھی ۔ پریڈ کےدوران عوام میں مزاحیہ کتابیں بھی مفت تقسیم کی گئیں جبکہ سورج ڈھلنے کے بعد لیزر شومیں ان کہانیوں کے کرداروں کو سکرین پر بھی پیش کیا گیا۔