کراچی کےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہوگیا ہے،تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں

Sep 13, 2011 | 14:21

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں گزشتہ روزسےشروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس کی وجہ سے زندگی کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے۔ ملیر، کورنگی اور لانڈھی میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ فیڈرل بی ایریا، صدر، کلفٹن، آئی آئی چندریگر گڑھ اور اولڈ سٹی ایریا اور گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کا پانی گورنرہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہے،تعلمی اداروں اور دفاتر کو بھی بند کردیا گیا ہے۔فیڈرز ٹرپ کرنےسےمتعدد علاقے بجلی سےمحروم ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہراہ فیصل پر ایک سو سترہ ملی میٹر،صدر ننانوے،ائیرپورٹ اور گلشن حدید میں چھیاسی، نارتھ کراچی اسی جبکہ کیماڑی میں پچھہتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزیدخبریں