پاکستان ناقابل اعتماد اتحادی ہے‘ ”ڈومور“ اس کے اپنے مفاد میں ہے‘ بائیڈن

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) وہائٹ ہاوس اگرچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے مگر دوسری جانب امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے اس جنگ میں پاکستان کو ناقابل اعتماد اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ڈومور“ اس کے اپنے مفاد میں ہے۔ 9/11 کی 10ویں برسی کے حوالے سے سی این این سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر ناکام رہا جب اسے یہ کہا گیا تھا کہ وہ امریکہ اور القاعدہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لے۔ پاکستان کے کردار کی و جہ سے ہی افغانستان میں امریکی فوجی مر رہے ہیں اور ہمیں وہاں قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ پاکستان دوسرے مواقع پر مددگار ثابت ہوا ہے مگر یہ کافی نہیں اسے مزید بہتری دکھانا ہو گی‘ زیادہ تعاون کرنا خود اس کے فائدے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے القاعدہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن