ہیومن رائٹس کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ کے حوالے سے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی درخواست دائرکردی۔

درخواست رانا فیض الحسن کی جانب سے داخل کی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگنے کے سبب ڈھائی سو ذائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ جاں بحق افراد کی زمہ داری فیکٹری مالکان اورانتظامیہ پرعائد ہوتی ہے، آگ لگنے کا واقعہ انتظامیہ اور مالکان کی لاپرواہی پیش آیا۔ درخواست میں فیکٹری کوسیل کرنے اورمالکان کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن