ملتان الیکٹرک پاورکمپنی نے بجلی کے نرخوں میں دو روپے بیس پیسے سے تین روپے چوہترپیسے فی یونٹ تک اضافہ کی درخواست دے دی.

Sep 13, 2012 | 12:26

نیپرا کے مطابق میپکو حکام نے مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے لئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دی ہے۔ میپکوکی جانب سے پچاس یونٹ تک گھریلوصارفین کودو روپے پچاس پیسے، سو یونٹ تک کے صارفین کےلئے دو روپے بیس پیسے اورتین سو یونٹ کے صارفین کےلئے دو روپے نوے پیسے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، پٹیشن میں سات سویونٹ تک کے صارفین کےلئے تین روپے اٹھائیس پیسے اور سات سو سے اوپرکے گھریلو صارفین کےلئے بجلی کے نرخوں میں تین روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ طلب کیا گیا ہے۔ کمرشل صارفین کےلئے تین روپے ستر پیسے،صنعتی صارفین کےلئے تین روپے چوہتر پیسے اور ذرعی صارفین کےلئے تین روپے چھبیس پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے حتمی فیصلہ پٹیشن کے سماعت کے بعد کیا جائے گا،سماعت یکم اکتوبرکوملتان میں ہوگی

مزیدخبریں