آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت راولپنڈی،کراچی،حیدرآباد،میر پورخاص، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں زیریں سندھ، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پربارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کراچی میں بائیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن