پنجاب بھرکے رہائشی علاقوں میں غیرقانونی فیکٹریوں اورکارخانوں کے قیام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

پاکستان مزدورمحاذ کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائرکی جانیوالی پٹیشن میں موقف اختیارکیاگیاکہ پنجاب بھر کے مختلف رہائشی علاقوں میں انتظامیہ کے ساتھ ساز باز کرکے غیرقانونی طور پر فیکٹریاں اورکارخانے بنادئیے گئے ہیں جو قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان فیکٹریوں اورکارخانوں میں مزدوروں کوکسی قسم کا کوئی تحفظ نہیں دیا گیا، لہذا عدالت غیرقانونی طورپرقائم فیکٹریوں کےخلاف حکم امتناعی جاری کرے۔ پٹیشن میں پنجاب حکومت، ایل ڈی اے، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ضلعی حکومت اورمحکمہ لیبرکوفریق بنایاگیا ہے اس کے علاوہ درخواست گزار نے پٹیشن میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ اب تک جتنی بھی فیکٹریوں میں حادثات ہوچکے ہیں ان کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کےلیے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کاحکم دیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن