سابق وزیراعظم گیلانی کےصاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے ایفیڈرین کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کےلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

علی موسیٰ گیلانی کے وکیل خالد رانجھا نے اپنے موکل کی ضمانت کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی، اس درخواست کے ساتھ ایفیڈرین کیس میں دو ملزموں کو وعدہ معاف گواہ بنائے جانے سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر اپیل کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ ایفیڈرین کیس میں ملوث وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی بھی سپریم کورٹ نے ایک دن قبل عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی تھی جبکہ کے اس سے قبل لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے علی موسی گیلانی کی درخواست ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔

ای پیپر دی نیشن