نئے ہائیڈل و تھرمل بجلی گھر سرکاری شعبہ میں قائم کئے جائیں: خورشید احمد

لاہور( پ ر) حکومت سستی بجلی مہیا کرنے، لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے ملک میں تعیش کی اشیاءکی درآمدات قومی زرمبادلہ کے ضیاع کی بجائے نئے ہائیڈرل و کوئلہ کے بجلی گھر تربیلا وگدو تھرمل کی طرح سرکاری شعبے میں قائم کرے واجبات کی وصولی کے لیے فیلڈ سٹاف کو سیکورٹی اور نیب کی طرح مالی طور پر حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ قرار دادیں آل پاکستان واپڈا ہائیڈر والیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہمتام واپڈاو محکمہ بجلی کے کارکنوں کے اجلاس میں زیر صدرات بزرگ مزدور راہنماءخورشید احمد قرارداد کے ذریعے کئے گئے اجلاس میں وفاقی وزیر واٹر اینڈ پاور اور چیئر مین واپڈا اور مینجینگ ڈائریکٹر صاحب پیپکو سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملازمین کو ماضی کی طرح اعزازی الاﺅنس بلا تفریق عیدالضحی سے قبل ادا کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...