لاہور سٹاک مارکیٹ کے زیر اہتمام کاروپوریٹ بریفنگ کا انعقاد

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج کے زیر اہتمام کارپوریٹ بریفنگ پروگرام کے تحت آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں ایک تفصیلا پریزنٹیشن دی گئی ۔ اس کارپوریٹ بریفنگ پروگرام کے مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر آفتاب احمد چوہدری تھے۔ سیمینار سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر اور کمپنی سیکریٹری احمد حیات لک ، چیف فنانشل آفیسراور ایگزیکٹو آفیسر محمد رفیع اور انوسٹر ریلیشن آفیسر عثمان باجوہ نے خطاب کیا۔ آئل ایند گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے کارپوریٹ بریفنگ پروگرام میں لاہور سٹاک ایکسچینج کے ممبران صاحبان ، انوسٹرز صاحبان اور میڈیا کی کافی تعداد نے حصہ لیا۔کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر محمد رفیع نے کمپنی کی بیلنس شیٹ کے حوالے سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...