انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کا اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم و اہگہ کے خلاف مظاہرہ

لاہور (خبر نگار) سبزی درآمد کنندگان نے کسٹم کلکٹر کے رویئے کے خلاف احتجاجاً بھارت سے آنے والی سبزیاں وصول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر سبزی منڈی لاہور نے اعلان کیا ہے کہ آج سے بھارت سے آنے والی سبزیاں وصول نہیں کریں گے۔ انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی نے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم واہگہ کے رویئے کے خلاف گزشتہ روز شدید احتجاج کیا اور اے سی کسٹم کو فوری طورپر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انجمن آڑھتیاں کے صدر حافظ مقصود کا کہنا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے بھارت سے سبزیوں کی درآمد کا کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز اے سی کسٹم نے واہگہ پر درآمد کنندگان کے کمرے میں موجودگی پر اعتراض کیا تو اے سی کسٹم کے کہنے پر منشیوں کو کسٹم حکام سے ملنے والے اس کمرے سے نکال دیا گیا مگر اے سی کسٹم اس پر بھی راضی نہ ہوئے اور انہوں نے کہا کہ عوام درآمد کنندگان کا کمرہ خالی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اے سی کسٹم کو نہ بدلا گیا تو واہگہ پر ہڑتال کریں گے اور کام بند کر دیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...