پی آئی اے قومی اثاثہ، کسی صورت بند نہیں کیا جانا چاہیے: زبیر احمد ملک

لاہور( کامرس رپورٹر)وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے ایک قومی اثاثہ ہے جسے کسی صورت میں بند نہیں کرنا چائیے۔ کسی زمانہ میں دنیا کی بہترین ائیرلائن شمار ہونے والے اس ادارے نے دنیا کی صف اول کی ائیرلائنز کی بنیاد ڈالی ہے جو اب ماہانہ تین ارب روپے کا نقصان کر رہی ہے مگر اس زوال پزیر ادارہ کو منافع بخش بنانا مشکل نہیں۔پی آئی اے کو فعال بنانے کے لئے کچھ اقدامات کی ضرورت ہے جس میں غیر ضروری سٹاف کی چھانٹی، بدعنوانی، سیاست، حکومت کی مداخلت، اقرباءپروری اورمس منیجمنٹ کا خاتمہ اور احتساب کے موثر نظام کی ضرورت ہے جس کے لئے نظم و نسق سیاسی بنیادوں پر چنے گئے افراد کے بجائے پیشہ ور افراد کے ہاتھ میں دینے کے ضرورت ہے۔ملک زبیر احمد نے کہا کہ منافع بخش روٹ شروع کرنے، مقامی روٹس پر معیاری سروس دینے، ساٹھ ارب روپے کا بزنس جو دوسری ائیرلائنز چھین چکی ہیںواپس لینے، لاکھوں اوورسیزپاکستانیوں کو راغب کرنے اور آسمان سے باتیں کرتے آپریٹنگ اخراجات کم کرنے کے لئے پروفیشنل منیجمنٹ کے سوا کوئی حل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...