لاہور )کامرس رپورٹر)کیولری گراﺅنڈ - سرکلر روڈ اور ہال روڈ کے تاجروں نے جمعرات کے روز لاہور چیمبر الیکشن میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ رات ماڈ ل ٹاﺅن کے گرینڈ ڈنر میں کارپوریٹ کلاس امیدواروں کی حمایت کے لیے تجدید عزم کیا جا رہا ہے الائنس کے رہنماوں افتخار علی ملک اور محمد علی میاں کی قیادت میں ایسوسی ایٹ کلاس امیدوار سہیل لاشاری - خواجہ خاور رشید - طلحہ طیب - راجہ حامد ریاض - رضوان علی خالد - محمد ہارون اور محمد اکرم انجمن تاجران کی دعوت پر کیولری گراﺅنڈ پہنچے جہاں ایسوسی ایشن کے صدر طارق مغل - ظفر میر چوہدری ذوالفقار نے دیگر عہدیداروں اور تاجروں کے ساتھ شاندار استقبال کیا - پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی قیادت اور امیدواران کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا گیا - اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر طارق مغل نے بتایا کہ کیولری گراونڈ میں ایک سو سے ریادہ چیمبر کے ممبر ہیں - تمام ووٹ الائنس کے امیدواروں کے حق میں کاسٹ ہوں گے -