پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک 32 پارلیمانی سیکرٹریز سے متعلق سوال پر سیخ پا ہو گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹریز کو کوئی مراعات نہیں، میڈیا نمبر بنانے کے لئے واویلا کر رہا ہے، سنسنی نہ پھیلائیں اور ہمیں کام کرنے دیں، میڈیا ہمیشہ منفی رپورٹنگ کرتا رہا ہے، میری باتیں کاٹیں مت اسی طرح میڈیا پر چلائیں۔
پارلیمانی سیکرٹریوں کو مراعات نہیں دیں، میڈیا واویلا کر رہا ہے: پرویز خٹک
Sep 13, 2013