لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری اور پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے کہا کہ سیکولر لابی ایک بار پھر سر گرم ہے جو پا کستان کو لادین ریاست بنانے کے لیئے کوشاں ہے، اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لادین ریاست بنانے کے خواب دیکھنے والے بری طرح نا کام ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت نبوت کے تحفظ کے لئے جس طرح تمام مذہبی جماعتوں کے عظیم رہنماﺅںکی قیادت پرمتحد تھے اسی طرح آج ان ترامیم کے تحفظ کے لیے بھی متحد ہیں انہوں نے کہا کہ قادیانی فتنے کاتعاقب کر نے میں علماءکا کردار تاریخ کا لازوال حصہ ہے انہوں نے کہا کہ حضور اکرم اللہ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں اپ کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہو چکا اب قیامت کے بعد آپ کی نبوت ہو گی علماءکی ذمے داری ہے کہ وہ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آنے والی نسل کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ذہن سازی کریں اور علوم سے مستفید کریں ۔
”سیکولر لابی پھر سرگرم ہے‘ علماءکردار ادا کریں“
”سیکولر لابی پھر سرگرم ہے‘ علماءکردار ادا کریں“
Sep 13, 2013