لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین دربار عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ جمیل احمد شرقپوری کے انتقال پر صدر ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف‘ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف‘ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور‘ سید منور حسن‘ لیاقت بلوچ‘ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ‘ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان‘ وزراءو ارکان اسمبلی خواجہ سعد رفیق‘ خواجہ آصف‘ شیخ رشید‘ رانا تنویر‘ برجیس طاہر‘ احسن اقبال ‘چودھری شجاعت‘ چودھری پرویز الہٰی‘ عمران خان‘ سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) کے سربراہ و رکن پنجاب اسمبلی پیر سید محفوظ شاہ مشہدی‘ مولانا غلام محمد سیالوی‘ سردار محمد لغاری‘ نعیم عارف نوری‘ صاحبزادہ عثمان علی‘ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار‘ قاضی مظفر اقبال رضوی‘ علامہ منیر احمد یوسفی چودھری محمد اسلم سلیمی نے سوگوار خاندان اور لاکھوں مریدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین ومریدین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔