دنیا میں تارکین وطن کی تعداد 23 کروڑ 20لاکھ تک پہنچ گئی: اقوام متحدہ

دنیا میں تارکین وطن کی تعداد 23 کروڑ 20لاکھ تک پہنچ گئی: اقوام متحدہ

جنیوا (آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 232 ملین سے زائد تارکین وطن دنیا بھر کے مختلف ممالک میں قیام پذیر ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد ایشیائی تارکین وطن کی ہے۔ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی مجموعی آبادی کا 3.2 فیصد حصہ اس وقت تارکین وطن کی حیثیت سے مختلف ممالک میں موجود ہے۔ تارکین وطن کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 1990ءمیں یہ تعداد 154 ملین جبکہ 2000ءمیں 175 ملین تھی۔ ترقی یافتہ ممالک کے تارکین وطن کی موجودہ تعداد 136 ملین اور ترقی پذیر ممالک کی تعداد 96 ملین ہے۔
تارکین وطن

ای پیپر دی نیشن