اسلام آباد (اے پی اے ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب ڈرون حملوں پر اقوام متحدہ میں جانے کا اعلان خوش آئند ہے۔ حکومت اگر امریکی ڈکٹیشن سے باہر آنے میں کامیاب ہو گئی تو جلد ہی ڈرون حملوں کا خاتمہ ہو جائیگا۔ اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر اگر من و عن عملدرآمد ہو گیا تو جلد ہی ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائیگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔
فضل الرحمان