لاہور (کلچرل رپورٹر) تھیٹر کی معروف شخصیت عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ صاف ستھرے تھیٹر کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں 22 نومبر سے لاہور میں ویک اینڈ تھیٹر فیسٹیول شروع کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹیول میں ایکسپو سنٹر، شاہی قلعہ اور الحمرا آرٹ سنٹر میں ڈرامے سٹیج کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں کیا۔ اس موقع پر اصغر ندیم سید، سرمد کھوسٹ، سمیعہ ممتاز، کنول کھوسٹ اور سید نور بھی موجود تھے۔ عرفان کھوسٹ نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد ایسے سٹیج ڈرامے پیش کرنا ہیں جو ہماری اصل ثقافت کے آئینہ دار اور صاف ستھرے ہوں۔