لاہور (کلچرل رپورٹر) نوجوان گلوکار سفیر جعفری کا پہلا گانا ”تیری یاد“ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس گانے کو علی عمیر نے ڈائریکٹ کیا، میوزک احسن پرویز مہدی نے دیا ہے۔ سفیر جعفری نے کہا ہے کہ میوزک کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ پاکستانی گلوکاروں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ محنت کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں بڑا نام بننا چاہتا ہوں۔ ”تیری یاد“ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ امید ہے یہ گانا سننے والوں کو پسند آئے گا۔ موسیقی میرا شوق ہی نہیں جنون ہے۔ یہ ایک ایسا علم ہے جس کی انتہا نہیں ہے۔