جاوید ہاشمی کی نشست پر ضمنی الیکشنہائیکورٹ کی جوڈیشل افسران دینے سے معذرت

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی جاوید ہاشمی کی خالی نشت پر ضمنی انتخابات کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کےلئے جوڈیشل افسران دینے سے معذرت کر لی، انتخابات کیلئے الیکشن کمشن اپنے ریٹرننگ افسران تعینات کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے الیکشن کمشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخابات کیلئے جوڈیشل افسران نہیں دئیے جا سکتے۔ الیکش کمشن نے ملتان کے حلقے میں ضمنی انتخابات جوڈیشل افسران کی نگرانی میں نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمشن اپنے افسران کو ریٹرننگ افسر مقرر کرے گا۔ عام انتخابات میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے صرف ایک مرتبہ جوڈیشل افسران کے تقرری کی اجازت دی تھی۔ الیکشن کمشن نے ضلعی انتظامیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جوڈیشل افسران

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...