اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں مصر کے سفیر نے کہا ہے کہ ریڈ زون کو التحریر سکوائر سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ التحریر سکوائر پر جمع ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔ گزشتہ شام ازبکستان کے قومی دن کے استقبالیہ میں نوائے وقت سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصر کی آبادی کا ایک بڑا حصہ صدر حسنی مبارک کے خلاف التحریک سکوائر میں جمع ہو گیا تھا۔ ریڈ زون میں جمع ہونے والوں کی تعداد اتنی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مصر کے سفیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی سابق صدر حسنی مبارک سے مماثلت بھی نامناسب ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی پاکستان کا موجودہ سیاسی بحران جلد حل ہو جائے گا۔
مصری سفیر