چمن، تربت میں افغان فورسز کی فائرنگ، راکٹ فائر، پاکستانی خاتون، مرد جاں بحق

چمن (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) ابنو کے قریب افغان سرحدی علاقے سے افغان فورسز نے پاکستانی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہو گیا۔ ادھر تربت کے علاقے میں افغان سرحد پار سے آنیوالا راکٹ ایک گھر پر گرنے سے گھر تباہ اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔ چمن کوئٹہ شاہراہ پر جنگل پیرعلیزئی لیویز تھانہ کو بم دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش لیویز نے ناکام بنا دی۔ سڑک کے کنارے نصب بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا جس کا وزن دو کلو گرام بتایا گیا ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز خضدارکے علاقے وڈھ کلی شےرجان کے قرےب نامعلوم افراد نے تخرےب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے نصب کر رکھا تھا۔ بم ڈسپوزل کے عملے نے 7 کلو کا بم ناکارہ بنا کر تخرےب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دےا۔ اسی اثناءمیں نامعلوم افراد نے قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پےر علیزئی مےں لےوےز تھانے کے قرےب تخرےب کاری کےلئے نصب بم کو پولیس نے پھٹنے سے بچا کر ناکارہ بنا دیا۔ ادھر گزشتہ روز پنجگورکے علاقے مےں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے لےوےزاہلکار حافظ اللہ کوزخمی کردےا اور فرار ہوگئے۔
افغان فورسز

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...