”یااللہ ملک و قوم کو سلامت اور محفوظ رکھ“ شہبازشریف کی خیمہ بستی میں بچوں کیساتھ ملکر خصوصی دعا

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف جب سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کےلئے ملتان پہنچے تو انکی ہدایات کے مطابق کمشنر ملتان ڈوےژن کے علاوہ کوئی وزیر یا افسر ائرپورٹ پر موجود نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ کی گاڑی کمشنر ملتان نے ڈرائیو کی جبکہ انکے قافلے میں انکے سٹاف کی ایک گاڑی کے علاوہ پولیس سکیورٹی کی صرف دو گاڑیاں شامل تھیں۔ وزیراعلیٰ کے قافلے میںکوئی پائلٹ گاڑی شامل نہیں تھی اور نہ ہی سکیورٹی روٹ لگایا گیا تھا۔ ٭.... ملتان ائےر پورٹ کے لاﺅنج میں وزیراعلیٰ نے نماز جمعتہ المبارک اداکی۔ وزےراعلیٰ نے خےمہ بستی مےں قائم سکول مےں بچوں اور بچےوں سے ملاقات کی اور وزےراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ ملکر پاکستان کے استحکام ، عوام کی سلامتی و تحفظ کیلئے خصوصی دعا کی، وزیراعلیٰ کے دعائیہ کلمات پر بچوں نے آمین کہا۔خےمہ بستی مےں سےلاب متاثرہ خواتےن نے وزےراعلیٰ کو ڈھےروں دعائےں دیں۔ ٭.... وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران بعض امدادی کیمپس میں متاثرین کو چاول فراہم کرنے کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنی بساط سے بڑھ کر متاثرہ اضلاع کو وسائل فراہم کئے ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہئے کہ انہیں تیسرے وقت بھی کھانے میں چاول دے رہے ہیں۔ کل سے سالن اور روٹی ہر جگہ ہونی چاہئے۔
وزیراعلیٰ برہمی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...