میرا نے عمران خان کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کر دےا

لاہور(آئی اےن پی)اداکارہ میرا نے عمران خان کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ انکی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ہے، ماضی کو خیر باد کہہ کر نئی منزل کی طرف رواں دواں ہوں۔ بےرون ملک سے وطن واپسی پر انہوں نے کہا کہ کچھ حلقے عمران سے میری شادی کی بات کو مذاق سمجھ رہے ہیںان کیلئے میرا پیغام یہ ہے کہ میں سو فیصد سنجیدہ ہوں، عمران اور میری جوڑی دنیا کی سب سے کامیاب جوڑی ہوگی کیونکہ وہ بھی میری طرح نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں‘عمران کو مجھ سے بہتر لڑکی مل ہی نہیں سکتی ہے‘ یہ میری پہلی اور آخری رخصتی ہوگی۔
میرا/ اعلان

ای پیپر دی نیشن