سول نافرمانی کال کیخلاف دائر درخواست کی ترجیحی بنیاد پر سماعت کی استدعا مسترد

Sep 13, 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے دی گئی سول نافرمانی کی کال کے خلاف دائر درخواست کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کاشف سلیمانی ایڈووکیٹ نے م¶قف اختیار کیا ہے کہ دستور پاکستان میں سول نافرمانی کی کوئی گنجائش نہیں۔ عمران خان نے غیر آئینی کال دے کر دستور سے غداری کی ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے اسکی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔
استدعا مسترد

مزیدخبریں