لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ایک بزرگ شخص نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جگہ جگہ پہنچ رہے ہیں۔ شہباز شریف جیسے لیڈر کی موجودگی میں متاثرین خود کو تنہا نہیں سمجھتے۔ وہ غریبوں کے غم خوار اور خوشی و غمی کے ساتھی ہیں۔ 2010ءکے سیلاب میں انکی انتھک محنت اور بعدازاں بحالی کے اقدامات کو علاقے کے عوام انہیں آج تک نہیں بھولے۔ وہ کل بھی ہمارے ساتھ تھے اورآج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
بزرگ شخص/ دعائیں