گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گیپکو کی اوورریڈنگ گیس پریشر کم ہونے کیخلاف شہرکے مختلف علاقوں میں صارفین کا احتجاج، صارفین کاکہنا تھا عمران خان کی سول نافرمانی کی حمایت کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، شیرانوالہ باغ، نوشہرہ روڈ، کنگنی والا، سول لائن، فریدٹائون، بلال روڈ، حافظ آباد روڈ، پیپلزکالونی میں آئے ہوئے صارفین کاکہنا تھا طویل لوڈشیڈنگ کے باوجو بل زیادہ اداکرنا پڑتا ہے، اگریہی حالات رہے تو حکومت عوام کو سول نافرمانی کی حمایت کرنے پر مجبورکررہی ہے۔ علاوہ ازیں شاہین آباد اور اردگردکی پسماندہ آبادیوں میںگزشتہ دس دن سے گیس پریشر کم ہونے کی وجہ صارفین سراپا احتجاج ہوگئے۔ اور مظاہرین نے سینہ کوبی کی۔