لاہور : سعد رفیق کی اہلیہ بہن اور سالی کو لوٹ لیا گیا‘ قصور پنڈی بھٹیاں میں مزاحمت پر دو افراد قتل

لاہور+ قصور+ پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار+ نمائندگان) صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا جبکہ ڈیفنس بی کے علاقہ فیز ٹو آر بلاک ہا¶س نمبر 98 کے رہائشی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے گھر کے قریب ڈاکو¶ں نے ان کی کار سوار بیوی غزالہ سعد رفیق، انکی بہن اور سالی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رولیکس گھڑی اور ہیرے کی انگوٹھی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسران کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ قصور اور پنڈی بھٹیاں میں ڈاکو¶ں نے مزاحمت پر 2 افراد کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے نوانکوٹ رشید پارک ملتان روڈ کی رہائشی مسز طارق کے گھر سے 10 لاکھ، ستوکتلہ کے علاقہ واپڈا ٹاﺅن کے رہائشی سعید اختر کے گھر سے 8لاکھ، گرین ٹاو¿ن سی ٹو مےں مبشر اور اسکی فیملی سے6 لاکھ، نواب ٹا¶ن مےں پنجاب سکول کے سامنے اشتیاق کی فیملی سے 5 لاکھ، نشتر کا لونی اعظم چوک مےں بابر اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ جبکہ ٹاو¿ن شپ مےں شا ہینہ سے ڈےڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے برکی مےں کر باٹھ سو لنگ پارک مےں سکیورٹی گارڈز کورسی سے باندھ کر 4لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ،کمپیوٹر اور نقدی، کا ہنہ مےںانورکے سٹور سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ سٹی مےں ذیشان آٹوز سے 3لاکھ روپے اور پسٹل، جوہر ٹاﺅن مےں اےک موبائل ٹاور سے 2 لاکھ روپے مالیت کی بیٹرےاں، گوالمنڈی مےں کے ای ہاسٹل کے قریب اکبر کی دکان سے 98ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ فروٹ منڈی کے قریب غلام حسین کی دکان سے87 ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل، ٹاو¿ن شپ المدینہ روڈ پر واقع احسن کی دکان سے87 ہزارروپے اور موبائل فون، فیکٹری ایرےا مےں ڈاکٹر مدثر کے کلینک مےں گھس کر 64 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ پیر غازی روڈ پر غلام فرید کی دکان سے 52ہزار روپے، ماڈل ٹاون جی بلاک مےں ڈاکٹر رشید سے51 ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد مےں صائمہ سے 47ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد مےں زاہد سے 38ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ مےں ےاسین سے 31 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد مےں سرفراز سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے فیکٹری اےرےا کے علاقہ مست اقبال روڈ کے رہا ئشی شیر محمد کے گھر سے 17 لاکھ 85ہزار، گلشن را وی ا ے بلاک کے رہا ئشی نعیم کے گھر سے 14لاکھ 76 ہزار کی نقدی، زےورات و دےگر سامان جبکہ نواں کوٹ مےں واقع مقصود کی دکان سے 11لاکھ کا ڈرائی فروٹ چوری کر لیا۔ چوروں نے جوہر ٹاو¿ن سے مدثر، شادمان سے انور اور مسعود، لوئر مال سے عمر، شفیق آباد سے عمران کی کارےں، سول لائن سے بشارت کی جیپ جبکہ نولکھا سے شاہد، لٹن روڈ سے مقصود، مغلپورہ سے شہزاد، سمن آباد سے کامران، ساندہ سے خالد، گلشن راوی سے حماد، جوہر ٹاو¿ن سے غلام مرتضی، سبزہ زار سے زین،گرین ٹاو¿ن سے غلام رسول، ٹاو¿ن شپ سے حسن، ستوکتلہ سے حیدر، نصیر آباد سے اسلم، گارڈن ٹاو¿ن سے رضوان، اچھرہ سے جواد، اسلام پورہ سے نصیر شاہدرہ سے فرخ کی موٹر سائیکلےں چوری کر لیں۔ قصور سے نامہ نگار اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق چھانگا مانگا کے قرےب ڈاکوﺅں نے محکمہ جنگلات کے ملازم کو مزحمت کرنے پر فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔ مشتاق احمد اپنی موٹر سائیکل پر چھانگا مانگا جنگل کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکوﺅں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور اس سے نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے علاوہ ازیں پتوکی بائی پاس کے قریب ملتان روڈ پر کئی ایک گاڑیوںکو لوٹنے والے ڈاکوﺅںکو ایک مسافر ویگن کے ڈرائیور نے ویگن کے نیچے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو صابر ہلاک اور دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔ پنڈی بھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق پنڈی بھٹیاں لاہور روڈ پر پل کٹھیاں والا پر 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو¶ں نے میانوالی سے لاہور جانے والے سیمنٹ سے لوڈ ٹرالر کو گن پوائنٹ پر رکنے کو کہا مگر ڈرائیور نے ٹرالر نہ روکا تو ڈاکو¶ں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ٹرالر کا ڈرائیور محمد صدیق ہلاک ہو گیا جبکہ ٹرالر الٹ گیا۔
2 افراد قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...