لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹونٹی 20 فارمیٹ کی کپتانی کی دوڑ میں فواد عالم، صہیب مقصود اور شاہد آفریدی کے درمیان مقابلہ تھا۔ ابتدائی طور پر پی سی بی کے چند بڑے فواد عالم کے نام پر متفق ہو گئے تھے تاہم طاقتور عناصر نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سمیت چند بااثر افراد کو فواد عالم کے حوالے سے اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور کر دیا۔ دورہ سری لنکا کے اختتام سے پہلے تک احمد شہزاد سب سے مضبوط امیدوار تھے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی اور مصباح الحق کے مابین ایک رو؛زہ کرکٹ کی کپتانی کیلئے بھی سرد جنگ جاری ہے۔ شاہد آفریدی کو کپتان بنانے سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور میڈیا میں ہونیوالی تنقید میں کمی آ سکتی ہے۔ یہ بات طے ہے کہ اگر شاہد آفریدی کو ٹونٹی 20 فارمیٹ میں کپتان مقرر کر دیا گیا تو پھر ان کی اگلی منزل مصباح کی سیٹ ہو گی۔