لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوم دفاع کے حوالے سے نمائشی ہاکی میچ قائداعظم ویمن الیون نے جیت لیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ نمبر دو پر دیوا یونائٹیڈ ویمن ہاکی کلب کے زیر اہتمام قائد اعظم الیون اور عزیز بھٹی الیون کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ قائداعظم الیون نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ رابعہ قادر، آمنہ میر اور سدرہ نے ایک ایک گول کیا۔ مہمان خصوصی ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئن رانا مجاہد نے انعامات تقسیم کئے۔ویمن ہاکی کی ترقی کے لئے تین درجن ہاکیاں دونوں ٹیموں میں پی ایچ ایف کی جانب سے عطیہ کی گئیں۔ نمائشی میچ کے آرگنائزر سہیل اشرف اور سونیا کا کہنا تھا کہ دیوا یونائٹیڈ ہاکی کلب نے ویمن ہاکی کی پروموشن کا کام شروع کیا۔