پشاور (آن لائن) پشاور کے متعدد علاقوں میں پولیو وائرس کا دوبارہ انکشاف ہوا ہے۔ اب تک پشاور میں پولیو وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے ٹراما ‘ شاہین مسلم ٹائون کے سیوریج پانی میں دوبارہ پی ون کے وائرس پائے گئے ہیں۔ پولیو کے پی ون خطرناک ترین وائرس ہے ۔ یہ متعدی بیماری ہے ایک سے دوسرے لوگوں کو منتقل ہوجاتا ہے تاہم پی تھری وائرس مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔