اسلام آباد، رحیم یار خان (آئی این پی+اے پی پی) اسلام آباد، رحیم یار خان میں نرسنگ سکول کی طالبہ سمیت 2 لڑکیوں نے زندگی ختم کرلی۔ وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک نرسنگ سکول کی طالبہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والی عنبرین سنبل فورتھ ائر کی طالبہ تھی، عنبرین نے گھر میں خودکشی کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والی لڑکی اپنے پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کے گھر والے کہیں اور اس کی شادی کرنا چاہتے تھے۔ رحیم یار خان میں زبردستی والدین کی شادی کرنے کی کوشش پر 20 سالہ لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔ بستی طالب شاہ کی بشریٰ کے والدین اپنی پسند سے بیٹی کی شادی کرنے کے خواہشمند تھے