گوجرانوالہ بورڈ: کرپشن پکڑنے پر والدین کیخلاف کارروائی پر وقار کا ایوارڈ وصولی سے انکار، ایم پی اے کی یقین دہانی پر انعام لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ ہال میں انٹر پارٹ ٹو سالانہ 2015ء کے پوزیشن ہولڈرز میں میڈل تقسیم کرنے کی تقریب میں پری میڈیکل بوائز میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے طالبعلم نے مبینہ کرپشن پکڑانے پر ٹیچر والدین کیخلاف انتقامی کارروائی سے دلبرداشتہ ہو کرمیڈل لینے سے انکار کر دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرئوف مغل تھے۔ حافظ محمد وقار یونس نے ای ڈی او ایجوکیشن کی جا نب سے کرپشن پکڑانے پر ٹیچر والدین کیخلاف انتقامی کارروائی کئے جانے پر احتجاجاً میڈل لینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا اس کی والدہ نسرین بی بی محکمہ تعلیم میں ڈپٹی ڈی او ہیں جنہوں نے کلرک کی کرپشن پکڑکر اسکے خلاف کارروائی کی تو ای ڈی او ایجوکیشن عمران صہیب نے اسکی والدہ اور والد محمد یونس جو ٹیچر ہیں کو سرنڈر کر دیا ہے تاہم مہمان خصوصی کی جانب سے تمام معاملہ کا جائزہ لینے کی یقین دہانی پر طالبعلم نے اپنا میڈل وصول کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن