لاہور (کامرس رپورٹر) رائس ایکسپورٹر زایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے آئندہ مونجی کےلئے مقرر کردہ سپورٹ پرائس کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں موجودہ قیمتوں کے مطابق ایک من نئی باسمتی 386 کی مونجی 700روپے من اور سپر باسمتی کی مونجی 800روپے سے 900روپے من تک خریدیں گے ۔ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو رائس انڈسٹری بند کر دیں گے اور مونجی کے کاکاشتکاروں سے ہرگز خریداری نہیں کریں گے ۔ یہ اعلان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث چاوال کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ۔
” 5لاکھ ٹن چاول کا سٹاک ہے، مونجی 900 روپے من تک ہی خریدیں گے “
Sep 13, 2015