کوئٹہ+باجوڑایجنسی (اے این این+ آئی این پی) مشکے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو لیویز اہلکار کو شہید کر دیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے فوری بعد لیویز فورسز اورپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے۔ دریں اثناء باجوڑ‘ تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔