دینہ میں بھی انسداد ڈینگی سپرے سے 100 طالبات بے ہوش‘ جہلم‘ اٹک کے ڈی سی اوز معطل‘ 3 سیکرٹری او ایس ڈی

دینہ+ جہلم+لاہور (خصوصی رپورٹر+ سپیشل رپورٹر+ نیوز رپورٹر+نامہ نگاران ) دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول میں انسداد ڈینگی سپرے سے 100 طالبات بیہوش ہوگئیں۔ انہیں مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ سکول پرنسپل اور چوکیدار سمیت 4 افراد گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، والدین میں افراتفری مچ گئی اور وہ سکول پہنچ گئے۔ بروقت امدادی کارروائی نہ ہونے پر والدین نے شدید احتجاج کیا۔ دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول میں ڈینگی کے تدارک کیلئے سپرے جمعہ کو کیا گیا اور کمروں کو بند کر دیا گیا جس سے سپرے کا اثر کمروں میں رہ گیا، ہفتہ کو جب صبح طالبات سکول میں پہنچیں تو کمروں میں بیٹھتے ہی انکی حالت بگڑ گئی جس سے 100 طالبات بیہوش ہو گئیں لیکن امدادی ٹیموں کے پاس زیادہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ متاثر ہونے والی طالبات ہشتم، نہم اور دہم کی تھیں۔ ادھر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پر جہلم کے واقعہ کے 7 افسروں کو معطل اور او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے جن افسروں کو او ایس ڈی کیا گیا ہے ان میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد شریف شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر زاہد پرویز اور ڈی انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر معاذ کو معطل کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو بھی معطل کر دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جہلم اور اٹک کے سکولوں میں طالبات کے بے ہوش ہونے پر سخت ایکشن لیا اور 8 افسروں کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے، ان میں جہلم اور اٹک کے ڈی سی اوز، ای ڈی اوز ہیلتھ ایجوکیشن اور ٹی ایم اوز شامل ہیں ۔حبیب اللہ ڈی سی او اٹک اور ذوالفقار گھمن ڈی سی او جہلم تھے۔ ادھر وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دونوں سکولوں میں انسداد ڈینگی سپرے کے نمونوں کا ملک کی بہترین لیبارٹری کے ساتھ بیرون ملک کی لیبارٹری سے بھی تجزیہ کرایا جائیگا اور ان نمونوں کے ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈاکٹر وسیم اکرم پر مشتمل انکوائری کمیٹی ہر پہلو سے واقعہ کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریگی اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کریگی۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی سپرے کے دوران غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کا تعین کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ طالبات کے بے ہوش کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور غفلت کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، جوبھی قصور وار نکلا، اسے سخت ترین سزا ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد نہ کرکے متعلقہ محکموں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے ہر اقدام کو تفصیل کییساتھ کاغذات میں درج کیا گیا ہے لیکن عملی طور پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ اسی طرح صوبے سے تحصیل کی سطح تک کمیٹیاں تو بنا دی گئیں لیکن کمیٹیوں کی کارکردگی کا کبھی جائزہ لیا گیا نہ ہی انہیں مانیٹر کیا گیا۔ بغیر اجازت دو سکولوں میں سپرے کا ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ شہباز شریف نے کہا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو غیر ضروری طور پر فیسیں بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور فیسوں کے معاملے میں پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...