اعجازالرحمن ظالم ہے، ریحام کےبیٹے کا باپ کیخلاف بلاگ

لندن / اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا بیٹا ساحر خان ماں کی حمایت اور باپ کیخلاف میدان میں آگیا اور کہا کہ ہم بہن بھائی اپنے باپ کے ظلم کے گواہ ہیں۔ اعجاز رحمان پر عدالت میں ہمارے اور ہماری ماں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد ثابت ہوچکا ہے۔ عدالت نے اعجاز رحمان کو میری ماں اور ہم بہن بھائیوں سے اور گھر سے 100 میٹر تک دور رہنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ اپنے بیوی بچوں سے اس طرح بدسلوکی کرنیوالے شخص کی حمایت کرنے اور اس کے حق میں بولنے والے لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک بلاگ میں ساحر خان نے کہاکہ میں اور میری بہنیں ہمیشہ اپنی ماں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہر اچھے برے وقت میں انکا ساتھ دیں گے۔ ساحر نے پاکستانی صحافیوں کےلئے لکھا کہ پاکستان کے اکثر صحافی جھوٹ کا پرچار کرتے ہیں اور وہ پروپیگنڈے کیلئے اس طرح کی چیزوں کو اچھالتے ہیں۔ ساحر نے اپنی ماں کے ہمت و حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان ناقابل یقین حد تک مضبوط خاتون ہیں۔
ساحر خان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...