انٹر امتحانات: نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کے والد مزدور پیشہ کسان، گول گپے فروخت کرتے ہیں

Sep 13, 2015

فیصل آباد/ گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انٹر امتحانات مےں نماےاں پوزےشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی اکثرےت مزدور پےشہ اور سفےد پوش طبقہ سے تعلق رکھتی ہے۔ گوجرانوالہ بورڈ میں گول گپے فروخت کرنیوالے مزدور اور کسان کے بچوں نے نماےاں پو زےشنےں حاصل کر لےں۔ آرٹس گروپ مےں پہلی پوزےشن حاصل کرنیوالا محمد نوےد کے والد کسان ہیں اور ٹھےکہ پر کاشتکاری کرتے ہیں وہ سات بھائی اور سات بہنےں ہےں۔ آرٹس گروپ مےں دوسری پوزےشن حاصل کرنیوالی سنبل شہزادی کے والد گول گپے فروخت کرتے ہیں۔ آرٹس گروپ مےں تےسری پوزےشن حاصل کرنے والے محمد صدےق کے والد مزدور ہےں اور محمد صدیق خود بھی پڑھائی کے ساتھ مزدوری کرتا ہے۔ پری انجینئرنگ مےں تےسری پوزےشن حاصل کرنیوالے رانا مقدم کے والد دکاندار ہےں۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت انٹر امتحان میں ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ مزدور کی بیٹی ہے۔ تیسری پوزیشن ہولڈر حفظہ شفیق یوسف کا والد مزدور ہے اور بیرون ملک ملازمت کرتا ہے۔ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ اقراءاکبر نے بتایا کہ اس کے والد کسان ہیں۔
انٹر/ مزدور

مزیدخبریں